Posts

Showing posts from January, 2024

اہل ہندوستان کے عقائد مہا بھارت ہندوؤں کی ایک مستند کتاب

  Room اہل ہندوستان کے عقائد  مہا بھارت ہندوؤں کی ایک مستند کتاب ہے۔ اس زمانے میں ان کی کوئی اور کتاب اس سے زیادہ بڑی اور معتبر نہیں ہے۔ شہنشاہ اکبر کے زمانے میں شیخ مبارک کے صاحبزادے ابوالفیض فیضی نے اس کتاب کا فارسی زبان میں ترجمہ کیا تھا اس کتاب میں ایک لاکھ سے زائد اشعار ہیں۔ ہندوؤں کے عقائد کے بارے میں اس کتاب کا خلاصہ ہم یہاں درج کرتے ہیں۔ تاکہ جو لوگ مکمل تاریخی معلومات حاصل کرنا  چاہتے ہیں وہ شروع سے آخر تک اصل حقیقت سے باخبر ہو جائیں۔ صوفی ہو ، فلسفہ دان ہو یا فقیہ ہر کوئی تخلیق دنیا کے بارے میں الگ الگ خیال رکھتا ہے ایک گروہ کی رائے دوسرے گروہ سے مختلف ہے۔ مہا بھارت میں اس قسم کے تیرے (۱۳) مختلف مشربوں کا تذکرہ ہے ، لیکن جو اہل نظر میں ان کے نزدیک ان میں سے کوئی مشرب ایسا نہیں ہے جو دنیا کی پیدائش کے بارے میں بالغ نظر اصحاب کو مطمئن کر سکے۔ ہندوؤں کے عقیدے کے مطابق (جو اسلامی عقیدے سے  مختلف ہے) اس جہاں بو قلموں کی گردش چار ادوار پر ختم ہوتی ہے جو حسب ذیل ہیں۔  است یک  تریتا ایک  دوا پر یک  کل یک کل یک" کے خاتمے پر پہلا یک یعنی ”مت یک" ن...